ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایل اینڈ ٹی فنانس ہولڈنگزنے بہار میں مائکرو لون کاروبار شروع کیا

ایل اینڈ ٹی فنانس ہولڈنگزنے بہار میں مائکرو لون کاروبار شروع کیا

Thu, 14 Sep 2017 20:35:16    S.O. News Service

پٹنہ،14؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بھارت کے معروف مالیاتی خدمات کی کمپنی ایل اینڈ ٹی فائنانس ہولڈنگز (ایل ٹی ایف ایچ) نے آج بہار میں اپنے مائیکرو لون کاروبار کو شروع کرنے کا اعلان کیا۔ کمپنی رواں مالی سال میں 60 میٹنگ مراکز کھولے گی، جو 10-12 اضلاع کا احاطہ کرے گی اور اس طرح بہار میں تقریبا 60,000 خواتین صنعت کاروں کے لئے روزگار کے امکانات پیدا کرے گی۔ اس طرح کا پہلا مرکز پٹنہ کے قریب نوبت پور میں ہوگا۔ اگلے دو سالوں میں، کمپنی نے ریاست میں اپنی موجودگی کو زیادہ مضبوط کرنے اور انتہائی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔مائیکرو لون کاروبار کی لانچنگ کے موقع پر ایل اینڈ ٹی فائنانس ہولڈنگز کے چیف اکزکیوٹیو۔ رورل فائنانس اینڈ چیف ہیومن ریسورسیز آفیسر مسٹر سنیل پربھونے نے کہا، 'ہم بہار میں فارم اکیوپمینٹ کاروبار میں سب سے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ہیں۔ مائیکرو لون کاروبار کے آپریشن کے ساتھ ہم اس ریاست میں خود کو ایک معروف مالیاتی خدمات کی کمپنی کے طور پر قائم کرنا چاہتے ہیں۔ مائکرو لون کے کاروبار میں بہارسرفہرست 10 مارکیٹوں میں سے ایک ہے اور قرض لوٹانے کے معاملے میں گاہکوں نے ریاست میں بہترین ٹریک ریکارڈ کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس وجہ سے، ہم نے بہار میں واضح طور پر ہمارے کاروبار کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہماری مضبوط دیہی رسائی کے ساتھ، ہم دیہی ذریعہ معاش کے مسلسل فروغ کے لئے مصروف عمل ہیں اور مائیکرو لون بزنس کے ساتھ اس سمت میں اور آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔30 جون، 2017 کی حیثیت کے مطابق ایل اینڈ ٹی فائنانس ہولڈنگز کو مائیکرو لون کا کاروبار تقریبا 22.5 ملین صارفین کے ساتھ 3,812 کروڑ روپے کا ہے۔ کمپنی نے خواتین صنعت کاروں کو بااختیار بنانے اور انہیں آمدنیپیدا کرنے کی کوشش کی ہے اور ہر ماہ 1-1.25 لاکھ نئے گاہکوں کو ایسے موقع فراہم کر رہی ہے۔ایل اینڈ ٹی فائنانس ہولڈنگز فی الحال10 ریاستوں میں سرگرم اپنے میٹنگ مراکز کے ذریعے کام کاج کا آپریشن کر رہی ہے۔ یہ ریاستیں ہیں۔ تمل ناڈو، مغربی بنگال، اڑیسہ، مہاراشٹر، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، اترپردیش، گجرات اور چھتیس گڑھ۔جلد ہی، کمپنی اپنے آپریشن کو دوسرے مقامات پر بھی بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ٹیکنالوجی کے لحاظ سے ایک مضبوط پلیٹ فارم اور تجزیات سے منسلک بزنس جنریشن اور ایک مضبوط خطرہ انتظامیہ فریم ورک کے ساتھ ایل اینڈ ٹی فائنانس ہولڈنگز بھارت میں ایک معروف مائیکرو لون کمپنی کے طور پرخودکوقائم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔


Share: